رنبیرکپورکو اپنی ہی فلم جگا جاسوس کا بے صبری سے انتظار

انوراگ باسوکی فلمیں جذبات سے بھری ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے آنکھوں میں آنسو اورچہرے پرمسکراہٹ آجاتی ہے،اداکار

انوراگ باسوکی فلمیں جذبات سے بھری ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے آنکھوں میں آنسو اورچہرے پرمسکراہٹ آجاتی ہے،اداکار فوٹو:فائل

لاہور:
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو مختلف وجوہات کے باعث ریلیز میں تاخیر ہونے والی انہی کی نئی آنے والی فلم "جگا جاسوس" کا بے صبری سے انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکو اپنے کرئیر میں متعدد بار ناکامیوں کا سامنا کر نا پڑا تاہم اب وہ ناکامی کا سامنا کرنا نہیں چاہتے جس کے لئے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم "جگا جاسوس" سے امیدیں بھاند لی ہیں۔ مختلف وجوہات کے باعث ریلیزمیں تاخیر کا شکار فلم "جگا جاسوس" کے حوالے سے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں ان کی سابق گہری دوست کترینہ کیف بھی مرکزی کردارادا کرتی نظرآئیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ناکامی کے خوف میں مبتلا رنبیر کپور جگا جاسوس کی ریلیز میں تاخیر کے خواہش مند


اداکار کا کہنا تھا کہ یہ فلم میرے لیے بہت خاص اورمشکل بھی تھی جب کہ 3 سال سے فلم کی شوٹنگ وقفے وقفے سے جاری رہی۔ انہوں نے ہدایت کارانوراگ باسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کوئی فلم بناتے ہیں وہ مختلف ہی ہوتی ہے، ان کی فلمیں جذبات سے بھری ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے آنکھوں میں آنسو اور چہرے پرمسکراہٹ بھی آجاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کے ساتھ فلم "جگا جاسوس" کی شوٹنگ میں کوئی مشکلات نہیں، رنبیرکپور

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ فلم بننے کا عمل کافی لمبا ہوتا ہے بلکہ ایسا نہیں کہ فلم کو 4 ماہ میں مقررہ وقت پرمکمل ہی کیا جائے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ فلم کو دلچسپ بنایا جائے اورامید ہے کہ جب لوگ اس فلم کو دیکھیں گے تو انہیں بہت پسند آئے گی۔

 
Load Next Story