چترال میں افغان طالبان کا کیلاش قبیلے کے چرواہوں پرحملہ 3 افراد جاں بحق

طالبان مقامی کیلاش قبیلے کے 300 بکریوں کے ریوڑ اور دیگر مال مویشی لے کر فرار ہوگئے۔

طالبان مقامی کیلاش قبیلے کے 300 بکریوں کے ریوڑ اور دیگر مال مویشی لے کر فرار ہوگئے۔ فوٹو:فائل

افغانستان کے علاقے نورستان سے داخل ہونے والے طالبان نے چترال میں 3 چرواہوں کو ہلاک کرکے 300 سے زائد مال مویشی بھی لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان حملہ آور افغانستان کے علاقے نورستان سے چترال کے علاقے بمبوریت گرمائی میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے چرواہوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع ہر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور چرواہوں کی 300 بکریوں کا ریوڑ بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز پر کیلاش وادی میں موجود چرواہوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور جوابی فائرنگ بھی کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load Next Story