یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کی تجویز ارسال کی ہے

وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی فوٹو؛ فائل

آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی نے وزارت پیٹرلیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کا امکان ہے اوراوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں یکم اگست سے پیٹرول 2 روپے 12 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 94 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی سفارش کی ہے جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کل کرے گی۔

Load Next Story