شریف خاندان کیخلاف ریفرنسوں کی سماعت10دسمبرتک ملتوی
ہائیکورٹ کی جانب سے ان ریفرنسوں پرکارروائی کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکاجس کے باعث سماعت التوا کا شکار ہے.
مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہبازشر یف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف احتساب عدا لت نمبر4میں موجود4 ریفرنسوں پرسماعت بغیرکسی کارروائی کے 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
عدالت کوبتایاگیا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے ان ریفرنسوں پرکارروائی کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکاجس کے باعث سماعت التوا کا شکار ہے، سابق صدرپرویز مشرف کے دورمیں میاں برادران وغیرہ کے خلا ف احتساب عدالت میں اتفاق فائونڈی،رائے ونڈ اثاثہ جات اورحدیبیہ پیپر مل ریفرنس دائرکیے گئے تھے جوتاحال عدالت میں موجودہیں جبکہ ریفرنسوں کے خلا ف میاں برادران نے ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔