کالا باغ ڈیم کے مسئلے کوچھیڑاگیا توملک پارا پارا ہوجائے گامیاں افتخار حسین
ہم اس عدلیہ کو مانتے ہیں جو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے ، میاں افتخار حسین
خيبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے مسئلے کوچھیڑاگیا توملک پارا پارا ہوجائے گا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے کالا باغ ڈیم سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی مفادمیں نہیں اسے کسی صورت بننے نہیں دیں گے۔
میاں افتخارحسین نے کہا کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں، سپریم کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کوختم کرے ، انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ڈیموں کی تعمیر صوبوں کا اختیار ہے،ہم اس عدلیہ کو مانتے ہیں جو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے۔