رینجرز اختیارات کا ایک دو روز میں حل نکال لیں گے وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں مسائل حل کرنے کے لیے آئے ہیں، مراد علی شاہ
RAWALPINDI:
نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کے لیے آئیں ہیں جب کہ ایک دو روز میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے معاملے کا حل نکال لیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ مزارقائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور چیرمین بلاول بھٹو کا مشکورہوں، سندھ کابینہ اب مزید ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر کچھ کارروائی کی تھی تاہم ایک دو روز میں اس معاملے کا حل نکال لیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رینجرز کو سندھ حکومت کی اجازت کے بغیرآپریشن جاری رکھنے کا اختیار
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کے لیے آئے ہیں جب کہ پروٹوکول لینے کا شوق نہیں، کوشش ہوگی کم ازکم سیکیورٹی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔