پارٹی منشور نعرے بازی نہیں بلکہ عملی حقیقتوں کا اظہار ہےنوازشریف

مسلم لیگ(ن)کا منشور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم پاکستان کو خطے میں ترقی وخوشحالی کا ماڈل ملک بنانا چاہتے ہیں،نواز شریف

مسلم لیگ(ن)کا منشور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم پاکستان کو خطے میں ترقی وخوشحالی کا ماڈل ملک بنانا چاہتے ہیں،نواز شریف۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی منشور نعرے بازی نہیں بلکہ عملی حقیقتوں کا اظہار ہے۔


لاہور میں منشور کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے ذرائع کا بھرپور استعمال اور سرمایہ کاری کے لئے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے درکار وسائل پاکستانی معیشت کو ترقی کے تیزرفتار ٹریک پر ڈال کر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا منشور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم پاکستان کو خطے میں ترقی وخوشحالی کا ماڈل ملک بنانا چاہتے ہیں۔
Load Next Story