بھارتی فلم ’’ڈشوم‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد
بھارتی فلم ’’ڈشوم‘‘ میں پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا اورغلط تاثر دیا گیا، پاکستان سنسر بورڈ
بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم اور نوجوان اداکار ورن جنید دھون کی فلم ''ڈشوم'' کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پاکستان سنسر بورڈ کے مطابق بھارتی فلم ''ڈشوم''میں پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا اورغلط تاثر دیا گیا ہے جس کی بنیاد پر فلم کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاسکتا اور اسے کسی صورت پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
پاکستان کے بعد بعض خلیجی ممالک نے بھی فلم کو نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فلم کو کئی ممالک میں بھی نمائش کے حوالے سے پابندی کا سامنا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان میں بھارتی فلم ''نیرجا'' کی نمائش پر پابندی عائد
دوسری جانب فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار ورن دھون نے فلم کی پاکستان میں نمائش پرپابندی پر پریشانی کا اظہارکیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی سے پریشان ہوں اور فلم پر پابندی غلط فیصلہ ہے کیوں کہ فلم میں کسی بھی ملک کے حوالے سے منفی تاثر نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم ''ڈشوم'' میں اداکار جان ابراہم اور ورن جنیددھون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی کہانی بھارتی کرکٹر کے اغوا کے گرد گھومتی ہے۔