حمص فوج كے ساتھ جھڑپ 21 لبنانی نوجوان ہلاک متعدد زخمی
شام کے شہر حمص ميں فوج كے ساتھ جھڑپ ميں21 لبنانی نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لبنان كے سكيورٹی ذرائع كے مطابق مذكورہ نوجوان لبنان كی سرحد كے نزديک واقع صوبہ حمص كے علاقے ميں باغيوں كے ساتھ مل كر شامی فورسز كے خلاف لڑنے کے لئے گئے تھے تاہم وہاں پر ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب لندن ميں قائم شامی آبزرويٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے كہ 30 باغيوں پر مشتمل ايک گروپ كو تلكلخ كے نزديک واقع تل سيرين كے علاقے ميں شامی فوجيوں نے ايک حملے كے دوران گرفتار كر ليا تھا۔ خدشہ ہے كہ ان تمام افراد كو ہلاک كرديا گيا ہے۔