کراچی میں بل بورڈز ہٹانے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریم کورٹ میں بعض كنٹو نمنٹ بورڈز كی جانب سے بھی رپورٹس جمع كرائی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں بعض كنٹو نمنٹ بورڈز كی جانب سے بھی رپورٹس جمع كرائی گئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

شہر میں بل بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد شہر کی 6 ڈی ایم سیز اور دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی رپورٹیں عدالت میں جمع کرادیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کوبل بورڈزسے پاک کرنے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن

ڈسٹركٹ میونسپل كارپوریشن شرقی، غربی، جنوبی، كورنگی، وسطی اور ملیر كی جانب سے الگ الگ رپورٹیں سپریم كورٹ كراچی رجسٹری میں جمع كرائی گئی ہیں جن میں تمام ڈی ایم سیز كے ایڈمنسٹریٹرز نے سپریم كورٹ ہدایت پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا ہے۔


رپورٹ میں ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے كہ عدالت كی ہدایت كے مطابق ان كی حدود میں آنے والی شاہراوں، پل، انڈرپاسز، نالوں اور فٹ پاتھ سمیت دیگر عوامی مقامات سے سائن بورڈز ہٹالیے ہیں جس کے بعد عدالتی حكم پر مكمل طور پر عمل درآمد ہو چكا ہے۔ سپریم کورٹ میں بعض كنٹو نمنٹ بورڈز كی جانب سے بھی رپورٹس جمع كرائی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی سے 29 جولائی تک تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم

واضح رہے كہ سپریم کورٹ نے کراچی میں دیوہیکل سائز کے بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد شہر بھر كے عوامی مقامات سے انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔
Load Next Story