لاہور 3 دہشت گرد گرفتار اسلحہ اور بارودی مواد برآمدپولیس
دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹر،8 کلو گرام بارودی مواد، ایک کلاشنکوف اور100 سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔
پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق مینار پاکستان کے قریب سے گرفتار کئے گئے ان دہشت گردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، درجنوں ڈیٹونیٹر، 8 کلو گرام بارودی مواد، ایک کلاشنکوف اور 100 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو اس سے پہلے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد 8 اور 9 محرم الحرام کو لاہور میں مجلس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔
گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقے صیغم کوٹ سے ہے تاہم انہیں مالی اور دیگر معاونت فراہم کرنے والے کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے جس کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے خفیہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔