سونے کی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 52600 پر پہنچ گئی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر رواں سال کی بلند ترین سطح 52ہزار 600 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے1352 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر رواں سال کی بلند ترین سطح 52ہزار 600 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45ہزار 85 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے710 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے608.57 روپے ہوگئی۔