54 کروڑ ڈالر کی آخری قسط کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری

مذاکرات میں موجودہ 3 سالہ پروگرام کا آخری جائزہ لیا جائے گا

مذاکرات میں موجودہ 3 سالہ پروگرام کا آخری جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 54کروڑ ڈالر قرضے کی آخری قسط کے اجرا کیلیے مذاکرات جاری ہیں جو 4 اگست کو ختم ہوں گے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج سے مذاکرات میں شامل ہو جائیںگے، ان کے ہمراہ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان بھی ہوں گے، اتوار سے پہلے زمینوں کی مالیت اور اس پر ٹیکس کے معاملات طے کیے جائیںگے اور اس سے حاصل ہونے والی اضافی ٹیکس آمدن سے متعلق آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں موجودہ 3 سالہ پروگرام کا آخری جائزہ لیا جائے گا اور 30 جون2016 تک کی معاشی کارکردگی بھی زیرغور آئے گی، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ستمبر میں54 کروڑ ڈالر مل سکیںگے، دریں اثنا گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا مذاکرات میں شرکت کیلیے ہفتے کی شام دبئی روانہ ہوگئے۔
Load Next Story