پاکستانی نژاد امریکی کی ٹرمپ پر تنقید نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
خضر خان کی ٹرمپ پر تنقید والی ویڈیو کو صرف 4 گھنٹوں کے دوران 30 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا گیا
پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کی ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی تقریر نے چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
پاکستانی نژاد خضر خان نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ایک جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، خضر خان کی تقریر کی ویڈیو ناصرف امریکی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی انتی مقبول ہوئی کہ صرف 4 گھنٹوں کے دوران اسے 30 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم امریکی فوجی کے والد کی ٹرمپ پر تنقید
خضر خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم مسلمانوں نے امریکا کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں لیکن تم نے امریکیوں کے لیے کون سی قربانی دی ہے، میرا جوان بیٹا کیپٹن ہمایوں خان امریکی فوج کے لئے خدمات انجام دیتے ہوئے عراق جنگ میں مارا گیا، کیا یہ قربانی امریکا کے لیے نہیں تھی۔
امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ہلیری کلنٹن کی حمایت میں نکالے گئے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، کیا آپ نے امریکا کا دستور پڑھا ہے، اس میں واضح طور پر آزادی اور تمام لوگوں کے قانونی تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، میں اس قبرستان میں جاتا ہوں جہاں امریکا کے دفاع کے لئے مارے گئے سپاہیوں کی قبریں ہیں، اس میں ہر رنگ، نسل اور مذہب کے سپاہی دفن ہیں۔