وہاڑی میں شادی سے ایک روز قبل بھائی کے ہاتھوں 2 بہنیں قتل

کوثر اور گلزار کی شادیاں پسند ان کی پسند سے ہورہی تھیں جو اس کے بھائی کو قبول نہیں تھا، پولیس

بھارئی نے پسند کی شادی پر دونوں بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ۔ :فوٹو:فائل

نواحی علاقے مترو میں بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو ان کی شادی سے ایک روز قبل غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی کے نواحی قصبے مترو کے موضع سرگانہ کے رہائشی عطا محمد بھٹی کی دو بیٹیاں 18 سالہ گلزار بی بی اور 22 سالہ کوثر بی بی ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھیں۔ جہاں دونوں بہنوں نے فیصل آباد اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پسند کر لیا۔


گلزار اور کوثر کے گھر والے تو شادی کے لئے رضامند ہوگئے تاہم ان کا بھائی ناصر حسین ان رشتوں پر خوش نہیں تھا اوراس نے شادی سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے بہنوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ناصر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

Load Next Story