فاطمہ بھٹو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی غنویٰ بھٹو

فاطمہ بھٹو پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی ہیں.

عالمی میڈیا میں فاطمہ بھٹو ایک مفکر اور ادیب کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں۔ فوٹو :فائل

پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چئیر پرسن غنوٰی بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں فاطمہ بھٹو بھی حصہ لیں گی۔


بہاولپور میں پریس کانفرنس کے دوران غنوٰی بھٹو کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں غنویٰ بھٹو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-192 لیاقت پور سے حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی ہیں اور عالمی میڈیا میں فاطمہ بھٹو ایک مفکر اور ادیب کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں۔
Load Next Story