رحیم یار خان میں نجی ٹارچر سیل چلانے والے کامی شاہ نے گرفتاری دیدی
سیاسی مخالفین کے سازشوں کا شکار ہوا ہوں جو وڈیو دکھائی گئی ہے وہ 3 برس پرانی ہے، کامی شاہ
نجی ٹارچر سیل میں شہریوں پر تشدد کے معاملے کے مرکزی ملزم کامران عرف کامی شاہ نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا۔
رحیم یار خان میں نجی ٹارچر سیل چلانے کے معاملے کا مرکزی ملزم کامران عرف کامی شاہ بہاولپور میں منظر عام پر آگیا جہاں اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات سیاسی مخالفت کے باعث لگائےجارہے ہیں۔ میڈیا میں 3 سال قبل کی وڈیو کو بار بار دکھایاجارہا ہے۔ جس شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا جارہا ہے اس نے میرے 8 سالہ بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی تھی اور اس نے وہی کچھ کیا جو ایک باپ کرتا ہے۔
کامی شاہ نے کہا کہ وہ رحیم یار خان جارہا ہے جہاں ڈی پی او کے سامنے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردے گا جب کہ توقع ہے کہ اسے انصاف ملے گا۔ دوسری جانب رحیم یار خان پولیس نے ویڈیو میں تشدد کا شکار بننے والے 2 متاثرین کی درخواستوں کو مقدمے کا حصہ بنادیا ہے۔