پنجاب حکومت کا شہبازشریف کیلیے 3 ارب روپے کا طیارہ خریدنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے وی آئی پی موومٹ کیلئے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 20 کروڑ روپے بھی جاری کردیئے
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ شبازشریف اوروی آئی پی موومنٹ کے لئے 3 ارب روپے کا خصوصی طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس وزیر اعلیٰ کے استعمال کے لیے خصوصی سیسنا طیارہ تھا تاہم گزشتہ برس لینڈنگ کے دوران اس کا گئیر پھنس گیا تھا ، جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔
طیارے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آرام دہ سفر کے لیے مڈ جیٹ ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے کے تحت نیا طیارہ 3 جب کہ پرانا طیارہ 2 ارب روپے میں خریدا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے وی آئی پی موومٹ کے لئے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔