تحریک قصاص پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گیطاہرالقادری
شریف برادران کونصیحت کرتا ہوں وہ زیادہ وقت رائیونڈ محل میں گزاریں کیونکہ عوام ان کےخلاف نکل رہے ہیں،سربراہ عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کے معاملے پر 6 اگست سے تحریک قصاص شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قومی مشاورتی کانفرنس میں 25 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ قاتل اور کرپٹ حکومت کے خلاف 6 اگست سے تحریک قصاص شروع کی جائے گی جس کے پہلے مرحلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اور علامتی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف عوامی تحریک کی نہیں بلکہ مشترکہ تحریک ہوگی اور یہ تحریک پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گی، ابھی صرف تحریک کے پہلے مرحلے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوئی ہے جس کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس پر تحریک انصاف کا ہفتہ وار احتجاجی مارچ کا اعلان
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ زیادہ وقت رائے ونڈ محل میں ہی گزاریں کیوں کہ عوام ان کے خلاف نکل رہے ہیں اور کرپشن پر ان کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان گرفتار کرکے قانون کے مطابق اُن سے تفتیش کی جائے۔