دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی افسر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کے معاملے پر 6 اگست سے تحریک قصاص شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی اور دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



حکومت نے جائیداد سے متعلق نئے قانون کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ العمل کردیا جس کے مطابق مسلح افواج اور ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو ملنے والے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرسے کراچی تک عوام کو متحرک کرکے وزیر اعظم نوازشریف کو قانون کے تابعداری پرمجبورکردیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی افسر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں




پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کی ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی تقریر نے چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی دے ڈالی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستانی کھلاڑی علومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو ہرا کر اپنی جیت کشمیری عوام کے نام کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اسکائی ڈائیور نے پیراشوٹ کے بغیر 25 ہزار فٹ کی بلندی سے ایک جال پر چھلانگ لگا کر دنیا کو حیران کردیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



اگر آپ ایبولا، زیکا، برڈ فلو یا ایڈز کو انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری سمجھتے ہیں تو اپنی غلط فہمی دور کرلیں کیونکہ آسٹریلوی سائنسدانوں نے ''ملیریا'' کو انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری قرار دیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Load Next Story