ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے
لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیج، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں 69واں آزادی کا جشن منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور بازاروں میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیج، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جب کہ بازاروں میں شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے دکاندار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں جہاں حکومتی سطح کے علاوہ لوگ خود بھی سڑکوں کو سجانے کے لئے پیش پیش ہیں۔ اسی طرح کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔
ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریوں کی ایک جھلک: