ہیری پوٹر کی نئی کتاب کی اشاعت کے بعد ہاتھوں ہاتھ فروخت

ہیری پوٹراس سے پہلے بچے اور لڑکے کے روپ میں نظرآئے لیکن آٹھویں سیریز میں وہ تین بچوں کے باپ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ہیری پوٹراس سے پہلے بچے اور لڑکے کے روپ میں نظرآئے لیکن آٹھویں سیریز میں وہ تین بچوں کے باپ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ہیری پوٹر کی نئی کہانیوں کی کتاب کی اشاعت کے بعد اسے دنیا بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے جب کہ پاکستان میں بھی کتاب ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہے۔

ہیری پوٹر کی نئی کہانیوں کی کتاب نے مارکیٹ میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا جسے ہاتھوں ہاتھ خریدا جارہا ہے۔ " ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ" نامی کتاب کی مصنفہ جے کے رولنگ ایک بار پھر بچوں کو جادوئی دنیا میں لے کر پہنچی ہیں، لندن میں 9 سال بعد ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب کی رونمائی کی تقریب میں متعدد افراد نے ہیری پوٹر کرداروں کا روپ دھار کر تقریب میں شرکت کی۔


ہیری پوٹراس سے پہلے بچے اور لڑکے کے روپ میں نظر آئے لیکن آٹھویں سیریز میں وہ 3 بچوں کے باپ کے طور پر سامنے آئے ہیں، دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہیری پوٹر کی نئی کتاب کی رونمائی کے موقع پر بچوں کا ذوق و شوق دیدنی رہا جو اپنے پسندیدہ کردار کی کتاب خریدنے کے خواہش مند نظرآئے۔

واضح رہے کہ ہیری پوٹر کی 7 کتابوں پر 8 فلمیں بنائی جاچکی ہیں جن کا آغاز 2001 میں پہلی فلم ہیری پوٹر اینڈ دا فیلاسوفر سے ہوا تھا جس نے باکس آفس پر 974 ملین کی کمائی کی۔ سیریز کی فلمیں ہی نہیں بلکہ اس کی کتابیں بھی بیسٹ سیلر رہی ہیں۔
Load Next Story