چین میں کولمبیا کی ماڈل گرل کو 15 سال قید کی سزا

ایئرپورٹ پر ماڈل کے سامان کی تلاشی کے دوران لیپ ٹاپ سے 610 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔

ایئرپورٹ پر ماڈل کے سامان کی تلاشی کے دوران لیپ ٹاپ سے 610 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

مس ورلڈ کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے چین جانے والی ماڈل گرل جولیانہ لوپزسرازولا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

گزشتہ سال چین میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلہ حسن میں کولمبیا کی نمائندگی کے لیے جانے والی ماڈل جولیانہ لوپزسرازولا کے سامان کی جب ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو اس دوران ان کے لیپ ٹاپ سے 610 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی جس پر ماڈل گرل کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ تفتیش کے دوران ماڈل نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا تھا جس کے باعث ان کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ ایک سال سے زیر سماعت تھا۔


گزشتہ دنوں عدالت نے کولمبین ماڈل گرل جولیانہ کوجرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا جب کہ سزا پوری ہونے پر ماڈل گرل کو ملک بدر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل 2014 میں کولمبیا میں ہونے والا مقابلہ حسن جیت چکی ہیں۔
Load Next Story