ہاکی ویژن 2020 وزارت خزانہ 50 کروڑروپے جاری کریگی

پہلے فیز میں پی ایچ ایف کو 20 کروڑ جبکہ دوسرے فیزمیں 30 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

پہلے فیز میں پی ایچ ایف کو 20 کروڑ جبکہ دوسرے فیزمیں 30 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔: فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کو ہاکی ویژن 2020 کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات مل گئے۔


ویژن 2020 کے تحت بین الاقوامی معیار کی جونیئر اکیڈمیز کا قیام،اس رقم سے نوجوان پلیئرز کی تعلیم وتربیت، منی ہاکی گرائونڈز کو اپ گریڈ جبکہ ضلعی اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ جاری ہوگی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ قومی اوربین الاقوامی ہاکی کے مقابلوں میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم ہائوس کو پی ایچ ایف ویژن 2020 ارسال کیا تھا، اس کے تحت چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی جونیئر ہاکی اکیڈمیز کا قیام، کوچز کی تربیت، نوجوان پلیئرز کی تعلیم وتربیت، امپائرز، اضلاع اور صوبوں کی بنیاد پر قائم ہاکی ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ جاری اور منی ہاکی گرائونڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

پہلے فیز میں پی ایچ ایف کو 20 کروڑ جبکہ دوسرے فیزمیں 30 کروڑ روپے دیے جائیں گے، وزات خزانہ کو ہاکی کے لیے 50کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات مل گئے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالدسجاد کھوکھر نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ویژن 2020 کو موثر بنانے کے لیے گرانٹ جاری ہونے کے بعد جامع پلان تشکیل دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ٹیلنٹ میں نکھار لانے کے لیے سابق اولمپئنز کے ساتھ ہاکی آفیشلز سے رابطہ کیا جائے گا۔
Load Next Story