پرتھ ٹیسٹ کا مکمل کنٹرول جنوبی افریقہ نے سنبھال لیا
2 وکٹ پر 230 رنز اسکور کرلیے، 292 کی برتری حاصل، ہاشم آملا 99 پر ناقابل شکست
پرتھ ٹیسٹ کا مکمل کنٹرول جنوبی افریقہ نے سنبھال لیا،، فیصلہ کن مقابلے کے دوسرے ہی روز میزبان ٹیم کی حالت خراب ہونے لگی۔
جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر230 رنز اسکور کرکے292کی برتری حاصل کرلی، ہاشم آملا18ویں سنچری سے ایک رن کی دوری پر ہیں، گریم اسمتھ نے بھی84 رنز کی اننگز کھیلی،اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم پہلی باری میں 163 رنز پر آئوٹ ہوگئی، میتھیو ویڈ نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے، آخری ٹیسٹ کھیلنے والے رکی پونٹنگ4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیل اسٹین نے 4وکٹیں لیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 230 رنز بناکر اپنی پوزیشن کوکافی مستحکم کرلیا ہے، ابھی اس کے پاس 8 وکٹیں موجود جبکہ تین دن باقی ہیں۔ جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو ہاشم آملا99اور جیک کیلس 17 رنز پر کھیل رہے تھے۔
گریم اسمتھ (84) کا ناتھن لیون نے مچل اسٹارک کی گیند پر ڈائیو لگا کر کیچ لیا،الویرو پیٹرسن (23) کا مچل جونسن نے بھی اسی انداز میں شاندار ریٹرن کیچ تھاما،اس سے پہلے33 رنز دو وکٹ سے دن کا آغاز کرنے والی کینگرو سائیڈ کی کمر توڑنے میں پروٹیز کو صرف30 منٹ لگائے، پہلے اوور میں ڈیوڈ وارنر(13)کاٹ بی ہائنڈ ہوئے اور جاتے جاتے ریفرل بھی ضائع کرگئے۔
نائٹ واچ مین ناتھن لیون (7) کو سات گیندوں بعد اسٹین نے فاف ڈوپلیسس کی مدد سے چلتا کیا، رکی پونٹنگ (15) کو فلینڈر نے ایل بی ڈبلیو کیا،وہ بھی ریفرل سسٹم سے کوئی فائدہ نہ ملنے پر بوجھل قدموں سے واپس لوٹ گئے، مسلسل دو ڈبل سنچریاں جڑنے والے مائیکل کلارک کو 5 رنز پر اسٹین نے اپنی چوتھی وکٹ بنایا، روبن پیٹرسن نے ٹیل اینڈرز کا صفایا کیا، میتھیو ویڈ نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے، ڈیل اسٹین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔