غریب عوام کیلیے الطاف حسین نے آواز اٹھائی ہے حنیف اتمان خیل
پختون آرگنائزنگ کمیٹی اورنگی و بلدیہ ٹائون سیکٹر کے مختلف یونٹوں کی تنظیم نو
ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اورنگی ٹائون سیکٹر اور بلدیہ ٹائون سیکٹر کے مختلف یونٹوں کی تنظیم نوکردی گئی۔
اس میں سلسلے میں بلدیہ ٹائون میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پختون برادری سے تعلق رکھنے والے افرادو کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز اشرف اورکزئی ،روخ اللہ و اراکین بھی موجود تھے۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے لیے اگر کسی جماعت یا لیڈر نے آواز اٹھائی یا عملی جدوجہد کی ہے تو وہ صرف الطاف حسین ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے پختونوں کو یکجا کرنے کے لیے الطاف حسین نے پختونوں کو پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی شکل میں ایک پیلٹ فارم مہیا کیا ہے جو کراچی میں بسنے والے پختونوں کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے تیار رہتی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے اورنگی ٹائون اور بلدیہ ٹائون کے یونٹس کے ذمے داران کے ناموں کا اعلان کیا اور کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ اور فکر و فلسفہ گھر گھر پھیلا کر لوگوں کو حق و سچ پر مبنی قیادت سے آگاہ کریں۔