کنفیڈریشن کپ فٹبال برازیل کا افتتاحی میچ میں جاپان سے مقابلہ
میزبان کیلیے ایونٹ ورلڈ کپ 2014 کی فل ڈریس ریہرسل قرار۔
فیفا نے آئندہ برس جون میں شیڈول کنفیڈریشن کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا۔
میزبان برازیل افتتاحی میچ میں ایشین چیمپئن جاپان سے مقابلہ کرے گا، ورلڈ اور یورپیئن چیمپئن اسپین کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 جون سے برازیل کے 6 وینیوز پر کھیلے جانے والے کنفیڈریشن کپ کے ڈراز جاری کردیے گئے ہیں۔
برازیل ایشین چیمپئن سے افتتاحی مقابلے کے بعد امریکاز چیمپئن میکسیکو اور چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن و یورو 2012 کے رنر اپ اٹلی کا مقابلہ کرے گا، گروپ بی میں اسپین ، یوروگوئے، ہیٹی اور افریقن چیمپئن شامل ہیں جس کا فیصلہ 19 جنوری سے 10 فروری تک شیڈول افریقہ کپ آف نیشنز میں ہوگا۔ برازیل کو2014 میں ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے اس لیے کنفیڈریشن کپ کومیگا ایونٹ کیلیے فل ڈریس ریہرسل قرار دیا جارہا ہے، اس کے میچز ورلڈ کپ کیلیے تیار کیے جانے والے 12 میں سے 6 اسٹیڈیمز میں ہوںگے، فیفا کے مطابق کنفیڈریشن کپ کیلیے اب تک ایک لاکھ 32 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
پانچ مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن برازیل 1950 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ڈراز کے موقع پر صدرفیفا سیپ بلاٹر نے اپنی باڈی کے جنرل سیکریٹری والکے کے برعکس برازیل کی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیا، انھوں نے کہا کہ 1950 کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں اب برازیل کافی تبدیل ہوچکا۔
اب یہ نہ صرف اپنے کلچر بلکہ اکانومی میں بھی کافی بہتر ہوچکا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں موجود ہیں جو دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے۔اس موقع پر برازیلین صدر ڈلما روزیف نے کہا کہ ہم بلاشبہ ورلڈ کپ کو تاریخ کا سب سے بہترین ایونٹ بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔