فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ کا البم جاری عاطف اسلم کا گانا پیش

البم فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت اوم پوری پر فلمایا گیا ہے۔

البم فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت اوم پوری پر فلمایا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

عاطف اسلم کا نیا ساؤنڈ ٹریک البم ''ایکٹر ان لاء'' پیش کردیا گیا جو فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت اوم پوری پر فلمایا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ''ایکٹر ان لاء'' میں اپنی آوازوں کے جادوجگائے ہیں، البم 5 گانوں پر مشتمل ہے جس کا ٹائٹل سونگ ''دل ڈانسر'' ہے جب کہ باقی گانوں میں او خدایا،اور فنکاراں شامل ہیں جسے عاطف اسلم کے ہمراہ راحت فتح علی خان، شانی ارشد، اسرار شاہ اور جنیدنے گایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم فیئر ایوارڈز :عاطف اسلم بہترین پلے بیک سنگر کیلیے نامزد


البم پیش کرنے کے موقع پر ایکٹر ان لاء کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا کہ ہم نے فلم کے میوزک پر سخت محنت کی ہے، ہمارے میوزک ڈائریکٹر شانی ارشد نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین تصوراتی موسیقی تخلیق کی ہے جو یقیناً ہر کسی کو نہ صرف سننے بلکہ اسے پسند کرنے پر مجبور کردے گی۔

اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے فلم کی مشترکہ رائٹر اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے بلکہ اس کے لیے اچھے میوزک کوبھی ترتیب دیا ہے، ہمارے لیے اس سے بھی بڑھ کر فخر کی بات یہ ہے کہ فلم کے گانے عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور اسرار شاہ جیسے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں نے گائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ایکٹر ان لاء ایک پاکستانی سوشل کامیڈی فلم ہے اور اس کے مناظر کسی بھی انٹر نیشنل فلم سے کم نہیں ہیں جب کہ فلم کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی فلم سے کیا جاسکتا ہے۔

فلم ''ایکٹر ان لاء'' کی ہدایات نبیل قریشی نے دیں جب کہ تصنیف اورپیشکش (2014 کی مشہورزمانہ فلم نامعلوم افرادبنانے والی )فضا علی مرزانے انجام دیں ہیں۔ فلم کے ستاروں میں فہد مصطفیٰ، مہوش حیات، اوم پوری، سلیم معراج، صبور علی اور علی خان شامل ہیں جب کہ فلم عید الاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story