مصباح نے بھی احمد شہزاد اور عمر کو ڈراپ کرنے کی حمایت کردی
کھلاڑی نہیں ٹیم بڑی ہوتی ہے، ہر کرکٹر کو ڈسپلن کے دائرے میں رہنا چاہیے، مصباح الحق
مصباح الحق نے بھی احمد شہزاد اور عمراکمل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
ایجبسٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ کھلاڑی نہیں ٹیم بڑی ہوتی ہے، ہر کرکٹر کو ڈسپلن کے دائرے میں رہنا چاہیے، فٹنس اور پرفارمنس کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا پلیئر کی ذمہ داری ہے، میں یا کوئی اور پلیئر اگر ٹیم کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تو اسے باہر بٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر رکھا گیا اور اب ایک روزہ سیریز کے لئے بھی دونوں کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔