حکمراں مکمل ناکامی تک اقتدار میںرہنا چاہتے ہیںعلی اکبر گجر

معیشت کا پہیہ جام اور عام آدمی کا روزگار لوڈ شیڈنگ اور بھتوں نے تباہ کردیا.

معیشت کا پہیہ جام اور عام آدمی کا روزگار لوڈ شیڈنگ اور بھتوں نے تباہ کردیا. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکمراں مکمل ناکامی تک اقتدار کے گھوڑے پر سوار رہنا چاہتے ہیں اور حکمرانوں کی اس خواہش سے یہ خطرہ پیدا ہو چکا ہے کہ کہیں جمہوریت کسی حادثے سے دوچار نہ ہو جائے۔

وہ ہفتے کو صوبائی میڈیا سیل مسلم لیگ (ن) ضلع غربی کے چوہدری اسلم کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے،وفد میں عظیم قادری، حبیب الرحمن،آغا طاہر اقبال، رانا محمد وارث، برکت اعوان، آصف سلطان ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی سے خبیر تک ناکامیوں،کرپشن اور قتل و غارت کا راج ہے۔




معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، عام آدمی کا روزگار بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ اور بھتوں نے تباہ کردیا ہے، ملک کے نوجوان مایوسی کے عالم میں فلپائن اور تھائی لینڈ جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں، فرقہ واریت کا جن حکومتی اداروں کے قابو سے با ہر ہو چکا ہے، ملک کاکوئی حصہ ایسا نہیں جہاں حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامیوں کے چرچے نہ ہوں۔
Load Next Story