این ایس جی رکنیت کے معاملے پرکئی ممالک پاکستانی موقف کے حامی ہیں وزارت خارجہ

نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستان نے وسیع تر سفارتی کوششیں کی ہیں، وزارت خارجہ کا تحریری جواب

پاکستان کی کوششوں سے ہی کئی ممالک نے این ایس جی اجلاس میں پاکستان کے حق میں آواز اٹھائی، وزارت خارجہ. فوٹو؛ فائل

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیو کلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے دوست اورہم خیال ممالک نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی۔

ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت کے حوالے سے وزارت خارجہ نے تحریری جواب دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت کے لیے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اوراین ایس جی میں حمایت حاصل کرنے کے لئے وسیع ترسفارتی کوششیں کی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کے این ایس جی میں بھارتی شمولیت کیخلاف خط


قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے این ایس جی میں شامل ممالک کے اپنے ہم منصب حضرات کو خط لکھے، مشیر خارجہ اور معاون خصوصی نے اپنے ہم منصبوں کو ٹیلیفون کیے جب کہ سفارت خانوں نے این ایس جی کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ اجاگر کرنے کے اقدامات کیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: این ایس جی اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں

وزارت خارجہ کے مطابق این ایس جی ممالک کو ویانا میں مایرین نے پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی دی جب کہ این ایس جی کے رکن ممالک نے غیر امتیازی معیارپرمبنی سوچ کی حمایت کی، پاکستان کی کوششوں سے ہی کئی ممالک نے این ایس جی اجلاس میں پاکستان کے حق میں آواز اٹھائی جب کہ دوست اور ہم خیال ممالک نے خطے میں سٹریٹجک عدم استحکام کے پاکستانی موقف کی حمایت کی۔
Load Next Story