پی پی متحدہ رہنمائوں کااجلاسحلقہ بندیوں اوربلدیاتی امورپرغور
کراچی بدامنی عملدرآمدکیس،پی پی متحدہ تعلقات اوردیگرقانونی امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا
پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کااہم اجلاس ہفتے کووزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزراپیرمظہر،آغا سراج درانی اورایاز سومروجبکہ ایم کیوایم کی جانب سے صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد، کنور نوید جمیل، توصیف خانزادہ اور سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے شرکت کی۔
باخبرذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان تعلقات،کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد،کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معا ملات ،سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ2012پر عمل درآمد،حکومتی و قانونی اموراور دیگر معاملات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام مسائل ومعاملات کوباہمی اتفاق رائے سے حل کیا جائے گااور بات چیت کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔