کالاباغ ڈیم پرعدالتی فیصلہ پیپلزپارٹی کیلیے نعمت سے کم نہیں بی بی سی

پاکستان خصوصاً سندھ میں پھرسیاست کا رخ تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے

پاکستان خصوصاً سندھ میں پھرسیاست کا رخ تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے کالاباغ ڈیم پر فیصلے نے سندھی قوم پرستوں کے مسلم لیگ (ن) کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کو روک دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں ایک بار پھر سیاست کا رخ تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

اس بار تبدیلی کی ہوا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چلی ہے جس میں عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں متنازع کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی جائے۔




لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو ملکی معیشت کے لیے ناگزیر قراردیا جس نے قوم پرستوں کے رائیونڈ کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کو روک لیا ہے۔

ان مشکل دنوں میں عدالتی فیصلہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک نعمت بن کر سامنے آیا ہے جس نے لاہور اور قوم پرستوں کے درمیان ایک بار پھردیوارکھڑی کردی ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے لیے بیل آؤٹ پیکیج قرار دیتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story