ملک میں ’’ٹائم پے‘‘برانچ لیس بینکاری متعارف کرادی گئی
سیلولرنیٹ ورک زونگ وعسکری بینک کاباہمی پروجیکٹ،90فیصدآبادی استفادہ کرسکے گی
ملک میں تیز رفتار افزائش کے حامل سیلولرنیٹ ورک ''زونگ'' اور عسکری بینک نے باہمی اشتراک سے '' ٹائم پے'' برانچ لیس بینکاری متعارف کرادی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بینک کھاتوں سے محروم پاکستان کی90 فیصد آبادی استفادہ کرسکے گی، ٹائم پے استعمال کنندگان اپنے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ ملک کے کسی بھی حصے میں مطلوبہ فرد کورقم کی ترسیل،کیش جمع کرنے اور انخلا کے ساتھ بینک کھاتوں سے منتقلی بھی کرسکیں گے، اس سلسلے میں ہفتے کی شب کراچی ایکسپوسینٹر میں منعقدہ تقریب کے بعد زونگ کے سی ای او فین ین جن نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ٹائم پے برانچ لیس بینکنگ کا سافٹ ویئر دونوں شراکت دار کمپنیوں نے بنایاہے۔
موبائل بینکاری کا یہ پہلا ماڈل ہے جس میں ایک بینک اور ایک موبائل فون کمپنی شراکت داری کے علاوہ دو الگ الگ خودمختار ادارے ہیں، یہ اگرچہ ایک مشکل کام ہے لیکن کاروباری مفادکے پیش نظر ہم طویل مدت تک باہمی شراکت داری کرسکتے ہیں،پاکستان میں کامیابی کے بعد اس ماڈل کوچین میں بھی اپنایاجاسکتا ہے لیکن چین میں مالیاتی نظام کی ریگولیشنزپاکستان سے مختلف ہے اورچین میں ہم موبائل فنانس پرکام کررہے ہیں۔
قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹائم پے برانچ لیس بینکاری خدمات کا تعارف جدیدترین ٹیکنالوجی کے مرہون منت ہے جس کے استعمال سے صارفین کوبرق رفتار،محفوظ اور سہل مالیاتی سہولیات میسر ہوںگی،اس سہولت میں سماجی واقتصادی فوائدکوبھی مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے پہلو کو شامل کیا گیاہے۔
کم اوردرمیانے درجے کی آمدنی کے حامل طبقے کیلیے مذکورہ خدمات ایک مکمل تبدیلی کی بنیادی رکھے گی اور دوردرازشہری،پسماندہ اوردیہی علاقوں کے مکینوں کی معیارزندگی پراس کے مثبت مرتب ہوں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عسکری بینک کے صدر ایم آرمہکری نے کہا کہ ان کا بینک چائناموبائل کے پہلے بین الاقوامی برانڈزونگ کے ساتھ شراکت داری کوخوش آئند تصور کرتاہے۔
ٹائم پے برانچ لیس بینکاری سے استفادہ کرنے والے زونگ صارفین کا موبائل فون نمبرہی اس کااکائونٹ نمبرہوگا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مذکورہ پروڈکٹ کے تمام سیکیورٹی فیچرزکی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعدہمیں برانچ لیس بینکاری کی اجازت دی ہے،اس موقع پر زونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان اسحاق نے بھی خطاب کیا۔