پانچویں وکٹ لینے پرسہیل کا سجدہ شکر پویلین جاتے ہوئے ’’پش اپس ‘‘ کیے

پش اپس کا مقصد کاکول کیمپ میں ٹریننگ کرانے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا

پش اپس کا مقصد کاکول کیمپ میں ٹریننگ کرانے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سہیل خان نے پانچویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا، پویلین واپس جاتے ہوئے انھوں نے ''پش اپس '' بھی کیے، لارڈز ٹیسٹ میں سنچری پر مصباح الحق نے یہ روایت ڈالی اور بعد میں فتح کے بعد پوری ٹیم نے اسے دہرایا تھا۔


اس کا مقصد کاکول کیمپ میں ٹریننگ کرانے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ یاد رہے کہ سہیل خان نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2009 میں سری لنکاکیخلاف کراچی میں کھیلا تھا، دوسری بار انھیں زمبابوے کیخلاف 2011 کے بولاوایو ٹیسٹ میں شرکت کا موقع ملا ۔

مگر 245 رنز کے عوض واحد وکٹ نے کیریئر آگے بڑھانے سے روکے رکھا، گذشتہ برس ورلڈکپ کے بعد کمر میں اسٹریس فریکچر نے بھی سہیل کو نقصان پہنچایا مگر اب ایجبسٹن میں قسمت چمک اٹھی۔
Load Next Story