کالعدم تنظیموں کے 38 قیدی حیدرآباد سے واپس کراچی منتقل

دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر 52 قیدیوں کو حیدرآباد سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا

ہفتے کو سخت حفاظتی انتظامات میں کراچی لایا گیا، 10 قیدی اب بھی سینٹرل جیل حیدرآباد میں موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

دہشتگردی کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی سے حیدرآباد کی سینٹرل جیل منتقل کیے جانیوالے38 قیدیوں کو واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کو ہفتے کو سخت ترین حفاظتی انتظامات میں کراچی منتقل کیا گیا، حیدرآباد سے کراچی جیل منتقل کیے جانے والے قیدیوں میںکالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، تحریک طالبان، جہاد الاسلامی العالمی کے سزا یافتہ اور زیر سماعت مقدمات کے قیدی شامل ہیں۔




ان کو کراچی جیل پر حملہ کر کے انھیں آزاد کرانے کی اطلاعات کے بعد محرم الحرام سے قبل کراچی سے سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، جس میں 2 ضمانت پر رہائی پاچکے ہیں جبکہ 38 کو دوبارہ سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔



لیکن باقی 10 قیدی اب بھی سینٹرل جیل حیدرآباد میں موجود ہیں، سینٹرل جیل حیدرآؓباد میں ان قیدیوں کی موجودگی کے دوران غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے اور ان قیدیوں کی حرکات وسکنات پر نظر رکھنے کیلیے سینٹرل جیل میں حساس ادارروں کے افسران اور اہکاروں کی آمد ورفت میں بھی اضافہ ہو گیا تھا، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
Load Next Story