مصر اپوزیشن کی ایوان صدر کے باہر دھرنے کی دھمکی

مظاہرین کے بینرز، تحریرا سکوائر میں اخوان المسلمون اور سلفی جماعت کے ہزاروں کارکن جمع ہوگئے

قاہرہ : صدر کے حق میں مظاہرہ ہورہا ہے جبکہ صدر مرسی ٹیلیویژن پر قوم سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشہور تحریرا سکوائر میں صدر مرسی کے جاری کردہ صدارتی فرمان کے حق میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی ہے۔

صدر مرسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد میں دیگر دینی جماعتوں کے علاوہ اخوان لمسلمون اور سلفی جماعت کے کارکن بھی شریک تھے، ریلی میں شریک افراد نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ لوگ ملک میں خدا کے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں، ریلی میں خواتین بھی شریک تھیں۔




خواتین نے مصر کے ساتھ سعودی عرب کے پرچم بھی پکڑے ہوئے تھے، صدر مرسی کے حق میں اسکندریہ، صوبہ اسوت اور دریائے نیل کے کنارے بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ہنگاموں سے نمٹنے والی پولیس نے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ جمعے کو اپوزیشن کے ہزاروں کارکنوں نے تحریرا سکوائر میں صدر مرسی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔



اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سالویشن فرنٹ نے ایوان صدر پر دھرنا دینے کی دھمکی دیدی ہے۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے نئے آئین پر ملک میں 15 دسمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر مرسی کا کہنا ہے کہ نئے آئین پر قومی مباحثے کی ضرورت ہے مصری عوام 15 دسمبر کو آئین کی توثیق کے لیے ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں۔

Recommended Stories

Load Next Story