لاہورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام3 طالبان گرفتار
دہشتگردوں کا تعلق غلام ربّانی گروپ سے ہے، بارودی مواد، اسلحہ ، رقم برآمد.
صوبائی دارالحکومت میں سی آئی اے پولیس نے مینارِ پاکستان کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، تنظیم کے فنڈ کے لیے اکھٹی کی گئی رقم اور جہادی تنظیم کا لٹریچر برآمد کیا ہے۔
سی سی پی لاہور اسلم ترین کی ہدایت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے نے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ملزموں کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔
ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے گزشتہ روز مینار لاری اڈے کے قریب سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 3دہشت گردوں ارشد علی عرف عثمان عرف زبیر، عمر زیب اور امجد عرف اسداللہ عر ف زبیرعرف مہاجر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلوگرام بارود، 4 ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، کالعدم تنظیم کا لٹریچر اور1 لاکھ60 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے غلام ربانی گروپ سے ہے اور ان سے برآمد ہونیوالی رقم انھوں نے اپنے کمانڈر غلام ربّانی کے لیے اکٹھا کی تھی۔ ملزمان ماہ محرم میں دہشت گردی کے لیے پلاننگ کر رہے تھے لیکن ابھی تک پولیس اور دیگرایجنسیوں کی بہترین حکمت عملی کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکے۔