پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار
امریکا نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کیلیے مئوثر اقدامات کیے ہیں،تھامس نائیڈز.
پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں پاک امریکا اکنامک اینڈ فنانس ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور امریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاًتجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے پرائیوٹ سیکٹر میں تعلقات کو وسیع کرنے کا بھی ا ظہار کیا گیا ۔تھامس نائیڈز کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کی اقتصادی صورت حال میں بہتری کے لیے مئوثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیر خزانہ کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے چیئرمین بھی شامل تھے۔