نئے صوبوںکیلیے جلدکمیشن قائم کیاجائیگامخدوم شہاب الدین

جب جرم ہی نہیںکیاتومیںکیوںوعدہ معاف گواہ بنوں،صادق آبادمیںمیڈیاسے بات چیت

جب جرم ہی نہیںکیاتومیںکیوںوعدہ معاف گواہ بنوں،صادق آبادمیںمیڈیاسے بات چیت۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیربرائے ٹیکسٹائل انڈسٹریزمخدوم شہاب الدین نے کہاہے کہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے پیپلزپارٹی اپنے موقف پرقائم ہے اورعملی اقدامات کررہی ہے،نئے صوبوںکے قیام کیلیے اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے عنقریب پارلیمانی کمیشن قائم کیا جارہا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میںقانون سازی عمل میںلائی جائیگی۔


وہ اتوارکوپیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر چوہدری عرفان عبداللہ گجرمرحوم کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے،مخدوم شہاب الدین نے کہاکہ ایفی ڈرین کیس میںان کیخلاف کوئی جرم ثابت نہیںہوسکا،وعدہ معاف گواہ وہی بنتاہے جومجرم ہو،جب میںنے جرم ہی نہیںکیاتووعدہ معاف گواہ کیوں بنوں۔

بعدازاںمخدوم شہاب الدین پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماجہانزیب چوہدری کی رہائش گاہ پہنچے جہاںپیرآف پرارہ شریف خواجہ محکم الدین عرف جمن سائیںاوردیگرنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میںشمولیت کااعلان کیا۔
Load Next Story