خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کا اندرونی قفل 60 سال بعد تبدیل
تالے کی تیاری پرآنیوالے اخراجات خادم الحرمین الشریفین نے اپنی جیب سے اداکیے.
سعودی حکومت نے 60 سال بعد خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کا اندرونی قفل تبدیل کردیا ۔
ہفتے کوعرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کا قفل مکہ مکرمہ کے امیرشہزادہ خالد الفیصل نے اپنے ہاتھوں سے تبدیل کیا ۔
قفل کی تبدیلی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب ہوئی اور پہلے سے موجود تالہ نکال کراس کی جگہ ایک نیا سنہری تالہ لگایا گیا۔
تالے کی تیاری پر آنے والے تمام اخراجات خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنی جیب سے ادا کیے ۔کعبہ شریف کی کنجی 1400 سال سے مکہ مکرمہ کے معروف آل شیبی قبیلے کے پاس بطور امانت رکھی گئی ہے۔