مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے نوجوانوں کی موٹرسائیکل ریلی
ریلی کے دوران نوجوانوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کے ساتھ بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ بھی کیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری عوام پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیری نوجوانوں میں آزادی کی نئی روح پھونک دی جس کا اظہار وقفے وقفے سے کیا جا رہا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھائے ریلی نکالی ہے جس میں خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نوجوانوں کی ریلی کا استقبال کیا۔ نوجوانوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیریوں نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرسبزہلالی پرچم لہرا دیا
واضح رہے کہ بھارتی قابض حکومت نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے وادی بھر کرفیو لگا رکھا ہے جب کہ جولائی سے اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 74 کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے۔ دوسری جانب قابض فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی انتہا کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کشمیری اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔