ٹی وی پروگراموں میں بچے گود لینا غیر شرعی ہےاسلامی نظریاتی کونسل

کونسل خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر وزیراعظم کو خط لکھے گی، ذرائع

کونسل خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر وزیراعظم کو خط لکھے گی، ذرائع، فوٹو؛ فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹی وی پروگراموں میں بچوں کو گود لینا غیر شرعی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہونے والا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کونسل نے خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر چیرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مرد تنبیہ کے لیے عورت کو ہلکی سزا دے سکتا ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل


ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحفظ اطفال بل کا جائزہ مکمل کرکے اس میں مزید 25 شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کونسل نے لاوارث بچوں کی خریدوفروخت کوغیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہےکہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یا دینا غیر شرعی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: غیرت کے نام پرقتل کے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کو کونسل کے دورے کے لیے خط لکھے جائیں گے جس کا مقصد کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے۔
Load Next Story