بھارت سے پاکستانیوں کیلیے دوستی کا پیغام لایا ہوں نصیرالدین شاہ
ساری عمر تھیٹر پر پرفارم کیا لیکن جو محبت اور پذیرائی لاہور کی عوام نے دی کہیں نہیں ملی, نصیرالدین شاہ.
بھارتی لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ ساری عمر تھیٹر پر پرفارم کیا لیکن جو محبت اور پذیرائی لاہور کی عوام نے دی کہیں نہیں ملی۔
وہ گذشتہ روز الحمرا ہال میں فیض فائونڈیشن کے زیراہتمام ہونیوالے سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،لیجنڈ فنکار نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھی پرفارمنس کیلیے بھارت جانا چاہیے، میںبھارت سے پاکستا نیوں کیلئے دوستی اورمحبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔
نصیر الدین شاہ اور ان کی بیٹی حبا شاہ نے گذشتہ روز عصمت چغتائی کے افسانوں ''مغلیہ لاڈلا'' ' '' چھوئی موئی'' اور ''عصت آپاکے نام'' کے عنوان سے تین کھیل پیش کیے ،آج ہونیوالے سٹیج ڈرامہ میں نصیر الدین شاہ صرف ڈائریکشن دینگے جبکہ ان کی اہلیہ اوربیٹی سمیت دیگر بھارتی فنکار پرفارم کرینگے۔