سابق صدرغلام اسحاق خان کی فیملی کا اصغرخان کیس میں اپیل دائرنہ کرنیکا فیصلہ
سابق صدر غلام اسحاق خان کے خاندان نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے.
سابق صدر غلام اسحاق خان کے خاندان نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں خاموشی اختیارکی جائے گی ۔
غلام اسحاق خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس میں سابق صدرپرانتخابات میں دھاندلی کرانے کے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان کے حوالے سے پہلے اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی۔
تاہم بعدازاں خاندان کے افراد نے آپس میں تفصیلی مشاورت کے بعد نظر ثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدرکے انتقال کے بعد ایسے کسی کیس کے حوالے سے معاملات کو اچھالنے سے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے ان کا خاندان نظر ثانی کی اپیل میں نہیں جائے گا۔