کوئٹہ 4 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد خاتون سمیت 5 افراد گرفتار
ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایف سی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بس سے 4 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، خاتون سمیت 5 افراد گرفتا ر۔
کوئٹہ بائی پاس کے قریب اختر آباد کے علاقے میں ایف سی نے ایک مشکوک بس کو روکا جس میں سے 4 ہزارکلو دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کے مختلف آلات برآمد ہوئے ہیں، ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مستونگ سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڑے پیمانے پر دھماکا خیز مواد کوئٹہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ کسی بھی ممکنہ دھماکے سے بچنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے ،گرفتار بس ڈرائیور اور دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے۔