بھارتی وزیرداخلہ نے اپنی لاعلمی کو بھی پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا
راج ناتھ کاکہناتھاکہ ان کی تقریرمیڈیاپرنشرنہیں ہوئی لیکن سارک کانفرنس کا اصول ہےکہ میزبان ملک کی تقریرہی نشرکی جاتی ہے
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے شکوہ کیا ہے کہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارتی میڈیا کو ان کی تقریردکھانے کی اجازت نہیں دی گئی اور صرف میزبان ملک کو ہی یہ موقع دیا گیا۔
بھارتی راجیا سبھا (ایوان بالا) میں دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوز ایجنسی اور دیگر میڈیا کو ان کی تقریر براہ راست دکھانے نہیں دیا گیا تاہم بھارتی وزیرداخلہ شاید بھول گئے ہیں کہ سارک اجلاسوں کا یہ اصول ہے کہ میزبان ملک کی استقبالیہ تقریر میڈیا کے سامنے پیش کی جاتی ہے جبکہ بقیہ کارروائی ان کیمرہ ہوتی ہے جس میں مختلف امور پر آزادانہ طور پراظہارخیال کیا جاتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: چوہدری نثارنے راج ناتھ کے سامنے کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو دہشتگردی قرار دیدیا
اراکین راجیہ سبھا نے پاکستانی حکام کی جانب سے غیرمناسب رویہ سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہوں کہ میرے ساتھ معیاری اور پروٹوکول کے مطابق برتاؤ کیا گیا جب کہ گزشتہ روز مودی حکومت یہ راگ الاپتی رہی تھی کہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ پاکستان میں مناسب رویہ اختیار نہیں کیا گیا تاہم ان ہی کے وزیرداخلہ کے راجیہ سبھا میں بیان کے بعد بھارتی حکومت کی غلط بیانی کی قلعی کھل گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے داخلہ کے درمیان سرد مہری
راج ناتھ سنگھ کا ایوان میں کہنا تھا کہ پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار کی جانب سے تمام وزرائے داخلہ کو ظہرانے کی دعوت دی گئی لیکن جب کھانے کا وقت آیا تو وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے جس کے بعد میں بھی وہاں سے ہوٹل کی جانب روانہ ہوگیا۔