آرمی چیف کا افغان صدرکو فون ہیلی کاپٹرکے عملے کی بازیابی پرمدد کی درخواست

افغان صدراشرف غنی کی جانب سے بھی اس معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے گزشتہ روز افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے  بھی رابطہ کیا تھا فوٹو:فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور لاپتہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کی باحفاظت بازیابی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کوٹیلی فون کیا گیا، آرمی چیف نے افغان صدراشرف غنی سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کی باحفاظت بازیابی کے لیے تعاون کی درخواست کی۔



دوسری جانب افغان صدراشرف غنی کی جانب سے بھی اس معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلیے مدد کی جائے، آرمی چیف کا امریکی جنرل کو فون

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اوورہالنگ کے لیے پشاور سے ازبکستان جارہا تھا کہ اس دوران ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار 6 پاکستانی اور ایک روسی کو یرغمال بنا کر ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا تھا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے بھی رابطہ کرکے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لئے مدد کی درخواست کی تھی جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

Load Next Story