پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہمارے پاس اور محفوظ ہے افغان طالبان

ہیلی کاپٹر خود گرا جس کے بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی تھی تاہم حادثے کے بعد تمام مسافر محفوظ ہیں، طالبان

عملے کی رہائی کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی،افغان طالبان فوٹو:فائل

نمائندہ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق افغان طالبان کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ اُن کے پاس اور محفوظ ہے۔



ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام 6 افراد ان کے پاس اور محفوظ ہیں جب کہ انہوں نے طالبان کے زیرکنٹرول علاقے میں رات گزاری۔ طالبان ذرائع نے ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے تباہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر خود گرا جس کے بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی تاہم حادثے کے بعد تمام مسافر محفوظ ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی ہیلی کاپٹرکےعملے کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز



افغان طالبان ذرائع نے نمائندہ ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے عملے کی رہائی کی شرائط نہیں رکھی تاہم محفوظ راستے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ہوتے ہی تمام 6 افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

Load Next Story