پینٹاگان ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی سینکڑوں نئے جاسوس بھرتی کرے گی امریکی اخبار

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے جاسوسوں کی تربیت سی آئی آئے کرے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈی آئی اے میں نئے بھرتی ہونے والے جاسوسوں کی تربیت سی آئی آئے کرے گا۔ فوٹو: وکی پیڈیا


امریکی اخبار کی رپورٹ مطابق پینٹاگان، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی طاقت بڑھانے کے لئے سینکڑوں نئے جاسوس بھرتی کرے گا۔


واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے جاسوسوں کی تربیت سی آئی آئے کرے گا ۔اس مقصد کے لیے امریکی فوجی اورسفارتی عملے کےعلاوہ سینکڑوں افراد کو جاسوسی کیلئے تیارکیا جا ئے گا ۔ اس جاسوس نیٹ ورک میں زیادہ تر نوجوان امریکیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ نیٹ ورک کے اولین مقاصد میں افریقہ میں شدت پسندی کوروکنا، ایران اورشمالی کوریا میں ہتھیاروں کی ترسیل پر قابو پانا اور چین میں بڑھتی عسکری طاقت پرنظر رکھنا شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story